کشمیرمیں ہلاکتیں، حالات کشیدہ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےککریال کٹرہ اورسوپور میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان خونریز معرکہ آرائی کے دوران7 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایس ڈی پی اوکٹرہ، فوجی میجر، سی آر پی ایف کے دو آفیسر اور دیگر 8 فورسز اہلکار زخمی ہوئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ککڑیال کٹرہ علاقہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین 6 گھنٹے تک چلنے والے مسلح تصادم میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور4افسران سمیت 12فورسز اہلکار زخمی ہو ئے۔
سوپور میں ایک گھمسان کی جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
سرحدی ضلع کپوارہ پر واقع کیرن سیکٹر میں تازہ دراندازی کے دوران فوج نے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔
علاقے کے عوام نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اورہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
دریں اثنا انتظامیہ کی طرف سے سوپور میں موبائل انٹرنیت خدمات منقطع کرائی گئیں۔ انٹرنیٹ خدمات کے علاوہ ریلوے حکام کی طرف سے سرینگر اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی معطل کیا گیا ۔