Sep ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • کشمیر: حزب المجاہدین کےکمانڈر سمیت 5 ہلاک

جموں کشمیر کے کلگام میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے  کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجس میں حزب المجاہدین کے کمانڈر گلزار پدار سمیت 5 عسکریت پسند مارے گئے ۔

عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بارہمولہ اور قاضی کنڈ کے درمیان ریلوے خدمات کو روک دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس