Sep ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • خطے میں امن و استحکام کے لئے دہشت گردی بڑا خطرہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی نیویارک میں سارک اجلاس کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو نیویارک میں سارک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اقتصادی ترقی، ترقی اور علاقائی تعاون کے لئے امن اور سلامتی کا ماحول بہت اہم ہے۔

سشما سوراج نے کہا کہ ہمارے خطے میں امن اور استحکام کے لئے دہشت گردی واحد سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کی حمایت کی جائے۔

سارک میں بیان دینے کے بعد سشما سوراج وہاں سے چلی گئیں اور انہوں نے قریشی کے بیان کا انتظار نہیں کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے اس پر اعتراض کیا۔

قریشی نے کہا، ہم دونوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سشما سوراج اجلاس کے دوران ہی چلی گئیں۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اس لئے اجلاس کو چھوڑ کر چلی گئیں کیونکہ انہیں  ہندوستانی کمیونٹی گروپوں اور دیگر دو طرفہ مذاکرات میں شامل ہونا تھا۔

 

ٹیگس