Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران سے تیل کی خریداری جاری رہے گی، ہندوستان کا اعلان

ایران اور ہندوستان کے مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ ابراہیم جمیلی نے کہا ہے کہ ہندوستان، امریکی دباؤ کی پرواہ کئے بغیر ایران سے تیل خرید رہا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور ہندوستان کے مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ ابراہیم جمیلی نے مزید کہا کہ ہندوستان میں بعض آئل ریفائنریاں، ایران کے تیل کی بنیاد پر ہی تیار کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان پر امریکہ اور سعودی عرب، ایران سے تیل نہ خریدنے کا شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ابراہیم جمیلی نے ہندوستان کو ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری نہ کرنے پر ہندوستان کی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی بھرپور تعاون جاری ہے جس میں چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

ایران اور ہندوستان کے مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہندوستان، دنیا میں خدماتی امور کے علاوہ اشیا برآمد کرنے والے ایک اہم ترین ملک میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ٹیگس