Oct ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور جاپان کے مابین 75 بلین ڈالرکا معاہدہ

ہندوستان اور جاپان کے درمیان 75 بلین ڈالر کا کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور جاپان کے صدر شنزو آبے کے درمیان ٹوکیو میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں کرنسی کے تبادلے سے متعلق 75 بلین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں رہنماؤں نے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی سطح پر مذاکرات کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستانی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 بلین ڈالر کی رقم غیر ملکی زرمبادلہ کی صورت میں ہندوستان کے پاس موجود رہے گی جو کسی بھی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ علاوہ ازیں جاپان ممبئی، احمد آباد ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے لیے بھی 80 فیصد تک سرمایہ کاری کرے گا۔

واضح رہے کہ 2013 میں بھی ہندوستان اور جاپان کے درمیان 15 سے 50 بلین ڈالر کا کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ یہ معاہدہ اس وقت کیا گیا تھا جب ہندوستان کی کرنسی کی قدر کو گراوٹ کا سامنا تھا۔

ٹیگس