کشمیر اسمبلی کی تحلیل پر کشمیری رہنماوں کا ردعمل
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی کو تحلیل کرنے پر کشمیری رہنماوں نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے شایان شان نہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جمہوریت کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی طرف سے حکومت کی تشکیل کے لئے پیش کیا گیا دعویٰ آئینی جبکہ پیپلز کانفرنس کی طرف سے پیش کیا گیا دعویٰ غیرآئینی تھا۔ عمرعبد اللہ کا کہنا تھا کہ محض یہ اتفاق نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ذریعے حکومت بنانے کا دعوی پیش کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جموں ۔ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ جموں کشمر کے آئین کے متعلقہ احکامات کے مطابق یہ کارروائی کی گئ ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔