Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم 6 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 6 کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں  فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا 'اننت ناگ آپریشن میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق اننت ناگ ضلع کے سیکیپورا علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جا رہا ہے کہ دو سے تین عسکریت پسندابھی بھی چھپے ہیں جن میں لشکر طیبہ کا ایک کمانڈر بھی موجود ہے۔

درایں اثنا اننت ناگ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس