Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم، 2عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کولگام میں مسلح تصادم میں، 2 عسکریت پسند اورایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی میں گزشتہ رات دیر گئے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک مبینہ طور پر 2عسکریت پسند اور ایک فوجی مارے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے ریڈونی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں چھپے بیٹھے عسکریت پسند نے سیکورٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین مسلح تصادم چھڑ گیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

کشمیر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لینے کے بہانے در اصل عسکریت پسندوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔

ادھر ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں سکما نکسلی حملے پر ریاست کی ایس ٹی ایف ڈی آرجی اور کوبرا کے ذریعہ کئےگئے مشترکہ آپریشن پرہار چار کے دوران بڑی کامیابی ملی ہے ۔ آپریشن پرہار میں 9 سے زائد نکسلی انتہاپسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹیگس