ہندوستان اور مالدیپ کے مابین معاہدہ
Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان اور مالدیپ سمندری تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔
ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمدصالح کے ساتھ نمائندہ سطح کے مذاکرات کے بعد ٹویٹ کیاکہ ہندوستان اور مالدیپ سمندری تعاون اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔
مالدیپ کے صدر کے ساتھ نمائندہ سطح کے مذاکرات کے بعد پریس کو جاری بیان میں ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے مالدیپ کے بجٹ تعاون، کرنسی کا تبادلہ، قرض، مالدیپ کے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے 1.4 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کےوزیراعظم نے کہا کہ نمائندے سطح کے مذاکرات بامعنی رہے اور دونوں ملک باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے پر متفق ہیں۔