Jan ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں لاکھوں خواتین کی انسانی زنجیر

ہندوستان میں لاکھوں خواتین نے انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کیا۔

ہندوستان میں لاکھوں خواتین نے صنفی عدم مساوات کے خلاف 620 کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناڈالی۔

یہ احتجاج ریاست کیرالہ میں قائم سبریمالا مندر میں خواتین کے داخلے پر پابندی کےخلاف کیاگیا۔

احتجاج کے دوران انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے والی لاکھوں خواتین صنفی امتیاز ختم کرکےمساوی حقوق دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔

منتظمین کادعویٰ ہےکہ احتجاج میں لاکھوں خواتین نے کیرالہ کی تمام قومی شاہراہوں پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے خواتین کے مندر میں داخلے پر پابندی کے خلاف فیصلہ دیا تھا، اس کے باوجود بھی خواتین کو مندر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 

ٹیگس