Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • افغان قومی سلامتی کے امور کے مشیر کا دورہ ہندوستان

افغانستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر حمد اللہ محب اپنے ہندوستانی ہم منصب کی دعوت پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔

نئی دہلی پہنچنے پر افغانستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر حمد اللہ محب نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر اجیت ڈوبھال سے باہمی دلچسپی کے معاملات اور سیکورٹی کے مسائل پر بات چیت کی-

افغانستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حمد اللہ محب کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔ اس سے پہلے افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر حنیف اتمر نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا-

حمد اللہ محب نے نئی دہلی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب افغانستان کی خارجہ پالیسی میں ہندوستان کو خاص مقام حاصل ہے-

  افغانستان کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر کے دورہ ہندوستان کا مقصد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو فروغ دینا بتایا گیا ہے-

 

ٹیگس