Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات

ہندوستان اور افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

نئی دہلی ہونے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے مشیر قومی سلامتی اجیٹ ڈوبھال ان کے افغان ہم منصب حمداللہ محب نے سلامتی کی صورتحال، افغان امن مذاکرات اور افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ہندوستان کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوبھال نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔
 افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب اپنے ہندوستانی ہم منصب کی دعوت پر جمعرات کے روز نئی دہلی پہنچے تھے جس کا مقصد باہمی دلچسپی کے سب ہی معاملات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنھبالنے کے بعد حمداللہ محب کا یہ پہلا دورہ ہندوستان ہے۔

ٹیگس