Feb ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا 40 واں مواصلاتی سیٹیلائٹ لانچ

ہندوستان کے 40 ویں مواصلاتی سیٹیلائٹ جی سیٹ -31 کو بدھ کی صبح فرینچ گویانا کے کورو خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیاگیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق رات دو بج کر 31منٹ پر ایرین -5راکٹ نے خلا کے لئے پرواز بھری اور لانچ کے تقریباً 42 منٹ بعد جی سیٹ -31 کو کامیابی کے ساتھ اس کی جیوسٹنٹری مدارمیں نصب کردیا۔

جی سیٹ ہندوستان کی جدید ترین مواصلاتی سیٹیلائٹ ہے جسے ہندوستان کی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)نے بنایا ہے۔

جی سیٹ کا وزن 2535کلوگرام ہے اور یہ کم از کم 15برسوں تک کےیو -بینڈ میں مواصلاتی خدمات فراہم کرےگی۔

ٹیگس