خلا میں پہنچتے ہی ایرانی سیٹلائٹس نے کامیابی کے ساتھ سگنل بھیجنا شروع کیا
ایرانی وزیر مواصلات کے مطابق گزشتہ روز مدار میں بھیجے گئے سیٹلائٹس نے کامیابی کے ساتھ سگنل بھیجنا شروع کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سید ستار ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز خلا میں بھیجے گئے ایران کے تین سیٹلائٹس کے ابتدائی سگنلز کامیابی کے ساتھ موصول ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سید ستار ہاشمی نے بتایا کہ سیٹلائٹس ’’ظفر 2‘‘، ’’پایا‘‘ اور ’’کوثر‘‘ کے سگنلز ماهدشت سیٹلائٹ کنٹرول سینٹر، قشم اسٹیشن اور صاایران کے کنٹرول مرکز میں بیک وقت وصول کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں متعدد کنٹرول مراکز سے سگنلز کا موصول ہونا سیٹلائٹس کے مواصلاتی نظام کی درستگی اور رابطے کے استحکام کی واضح علامت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
وزیر مواصلات نے کہا کہ سیٹلائٹ سے سگنل کا ملنا لانچ کے بعد پہلا اور سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں کامیابی کی صورت میں سیٹلائٹ کی تکنیکی جانچ، اس کے مدار کو مستحکم کرنے اور مشن کے اگلے مراحل شروع کرنے کا راستہ ہموار ہو جاتا ہے۔