لائن آف کنٹرول پر کارروائی کرنے کے پاک وہند کےمتضاد دعوے
پاکستان اور ہندوستان نے ایک دوسرے کے خلاف لائن آف کنٹرول پر کارروائی کرنے کےمتضاد دعوے کئے ہیں۔
پلوامہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حملے کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کو لے کر پاکستانی فوج نے بھی ٹویٹ کرکے ایک بیان جاری کیا ہے ۔
پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد کے سیکٹر میں داخل ہوگئے ۔ پاکستانی فضائیہ نے فورا کارروائی کی جس کے بعد ہندوستانی جہاز واپس چلے گئے تاہم خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہندوستانی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن پار کرکے ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکرجنگجووں کا ایک بڑا کیمپ تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔