Mar ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی سے دنیا عدم استحکام سے دوچار: ہندوستان

ہندوستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے دنیا عدم استحکام سے دوچار ہوا ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اپنے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کے خطرے سے دوچار ہے، افغانستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان کو دہشتگردی کے خوفناک چہرے کا سامنا ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کو بچانے کے لیے دہشت گردوں کے سہولت کار اور مددگار ممالک پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ اپنے ہاں موجود دہشتگردوں کے کیمپوں کو ختم کریں اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت سمیت ہر طرح کی حمایت بند کریں۔

سشما سوراج نے مزید کہا کہ مذہب کی غلط تشریح کا سہارا لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جاتی ہے، دہشت گردی سے صرف طاقت سے نہیں نمٹا جاسکتا بلکہ مذہب کے حقیقی پیغام کو عام کرکے یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہندوستان کو مدعو کیے جانے پراو آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

 

ٹیگس