Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اتوار کو بھی عام ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

سرینگر سے ہمارے نمائندے سبط محمد حسن نے رپورٹ دی ہے کہ معروف حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ہندوستان کی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی، این آئی اے کی جانب سے گیارہ مارچ کو دہلی طلب کئے جانے کے خلاف اتوار کو وادی میں عام ہڑتال رہی اور این آئی اے کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ ب عض جگہوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی بھی خبر ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی، این آئی اے نے سنیچر کو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک سمن جاری کر کے انہیں تفتیش کے لئے گیارہ مارچ کو نئی دہلی طلب کیا ہے۔
دوسری جانب پلوامہ میں ایک انکاؤنٹر میں دو مسلح افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
اسی کے ساتھ بعض رپورٹوں میں لائن آف کنٹرول پر دونوں طرف سے فائرنگ کی بھی خبر دی گئی ہے۔

 

ٹیگس