Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پرپابندی کے خلاف ہڑتال

ہندوستان کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف اس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

ہندوستان نے کشمیر میں دو روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔ جس پر حریت قیادت کی اپیل پر ہندوستان کے زیرانتظام  کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

حریت رہنماؤں نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف ہندوستان کا انتقامی حربہ ہے۔

واضح رہے کہ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ سے قبل ہندوستان، کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگاچکا ہے۔

 

ٹیگس