Mar ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایرانی دستکاریوں کی نمائش کا آغاز

نوروز اور نئے ایرانی سال کے موقع پر ایرانی دستکاریوں اور سیاحت سے متعلق نمائش ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہو گئی۔

 ایرانی دستکاریوں اور سیاحت کی نمائش کا افتتاح نئی دہلی میں متعین ایرانی سفیر علی چگینی اور ہندوستان کے ڈائریکٹرجنرل برائے ثقافتی تعلقات اکھلیش مشرا نے کیا ہے۔
 تقریب میں افغانستان، پاکستان، تاجکستان کے سفیروں کے علاوہ ایرانی تہذیب و ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے ہندوستانی شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 ایران کے سفیر علی چگینی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوروز صدیوں پرانا ایرانی تہوار ہے جس میں امن و دوستی کے فروغ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
 ہندوستانی عہدیدار اکھلیش مشرا نے ایران اور ہندوستان کے عوام کے درمیان پائے جانے والے اخلاقی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عید نوروز کی خوشیوں کو پوری دنیا میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قدیم ترین ایرانی تہوار نوروز دنیا کے بارہ ملکوں میں منایا جاتا ہے اور اقوام متحدہ نے دو ہزار دس میں ایک قرارداد کے ذریعے نوروز کو عالمی امن کی تہذیب اور اکیس مارچ کو نوروز کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

ٹیگس