Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا خلامیں مصنوعی سیارہ تباہ کرنا خطرناک: ناسا

ناسا نےہندوستان کی جانب سے خلامیں مصنوعی سیارہ تباہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ناسا [NASA] نے ہندوستان کے سیارچہ شکن اقدام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے میزائل سےخلامیں مصنوعی سیارےکی تباہی کو خوفناک واقعہ قراردیاہے۔

ناسا کے سربراہ جم برائڈاسٹین نے کہا ہے کہ اس سے بین اقوامی خلائی اسٹیشن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعےکے بعد تباہ سیارے کے ملبے کے بین الاقوامی خلائی مرکز سے ٹکرا جانے کا اندیشہ دس دنوں میں بڑھ کر 44 فیصد ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس