Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • پوری دنیا میں ایئرانڈیا کا سرورٹھپ، مسافروں کو پریشانی

دہلی کےاندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہزاروں مسافرپھنس گئےہیں۔

ہندوستانی ہوائی جہازکمپنی ایئرانڈیا کا سرورپوری دنیا میں ٹھپ ہوگیا ہے اور ہزاروں مسافروں کو چیک ان اوربورڈنگ میں تاخیرہورہی ہے۔

ایئرانڈیا کے افسران کا کہنا ہے کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ایئرلائن کا ایس آئی ٹی اے سرور رات 3:30 کے بعد سے ڈاون ہوگیا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ کمپنی کے انجیئنرزاسے ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک سال میں دوسری بارایسا ہوا ہے، جب عالمی سطح پرایئرانڈیا کا سرور ٹھپ ہونے کے سبب ایئرلائن کوجھٹکا لگا ہے۔

ایئرانڈیا کے سروس میں خرابی کے سبب دہلی سمیت تمام ایئرپورٹوں پر ہزاروں مسافرپھنسے ہیں اورانہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 

ٹیگس