May ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ماؤنوازوں کے حملے کی نریندرمودی نے کی مذمت

ہندوستان میں ماؤ نوازوں کے حملے میں 16 ہندوستانی پولیس کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کےضلع گڑھ چرولی میں پولیس کی ایک ٹیم پر ماؤنوازوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ہندوستانی ریاستوں مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر کل اُس وقت بارودی سرنگ کا زوردار دھماکا ہوگیا جب وہاں سے کوئیک ریسپونس ٹیم کے کمانڈوز کی دو گاڑیاں گزر رہی تھیں جس کے نتیجے میں 15 اہلکار اور ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تقریبا 25 پولیس کمانڈو سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ماؤ نواز باغیوں کی ایک کارروائی میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ محض چند روز بعد ایک اور حملے میں 3 پولیس اہلکار ماؤ نوازوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

ٹیگس