ہندوستان، شدید طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کرین گری + ویڈیو
ہندوستان میں فینی طوفان سے تباہیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھونیشور کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت پر لگی کرین شدید ہواؤں کی وجہ سے گر گئی۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے رپورٹ دی ہے کہ ایک سو پچہتر کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے چلنے والے تیز جھونکوں سے ریاست اڑیسہ میں ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی مچی ہے۔
ہندوستان میں انیس سو ننانوے کے بعد فینی طوفان اب تک کا آنے والا سب سے بڑا اور تباہ کن طوفان ہے۔اس سے قبل انیس سو ننانوے میں ریاست اڑیسہ میں آنے والے خطرناک تباہ کن طوفان میں تقریبا دس ہزار افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
طوفان فینی کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈہ پر 39 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ طوفان کی وجہ سے بھونیشور ہوائی اڈہ جمعہ کو مکمل طور پر بند رہا جبکہ طوفان فانی سے اوڈیشہ کے بھونیشور ہوائی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔