May ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 5 افراد کی ہلاکت

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح کشمیریوں مین ہونے والی جھڑپ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ڈلی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں تین عسکریت پسند، ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے جن میں دو سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع جبکہ قصبہ پلوامہ میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئیں۔
واضح رہے کہ کشمیر میں حالات حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سخت کشیدہ ہوئے اور اب تک ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

ٹیگس