May ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، لوک سبھا انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری  بی جے پی کا پلڑا بھاری

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔

ہندوستان میں 543 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحاد (این ڈی اے) 42 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کے اتحاد یو پی اے 19 نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ 26 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔

ایگزٹ پول  کے جائزوں کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی ہی حکومت بنائے گی اور نریندرا مودی وزیراعظم ہوں گے تاہم ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش اور مغربی بنگال کے نتائج پانسا بھی پلٹ سکتے ہیں اور علاقائی جماعتیں بادشاہ گر کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔

 

ٹیگس