ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر ہندوستان کی تاکید
May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر دوجانبہ باہمی روابط کے فروغ کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے انہیں مبارکباد کا پیغام دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے مابین مضبوط تاریخی اور ثقافتی روابط بر قرار ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے اس ٹوئیٹ میں کہا کہ نئی دہلی، تہران کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ایوان زیریں لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی 542 نشستوں میں سے 343 نستیں حاصل کیں اوراس طرح نریندر مودی 30 مئی کو دوسری مرتبہ ہندوستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔