Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹریفک کا المناک حادثہ 29 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے آگرہ میں آج پیر کی صبح لکھنؤ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس کے جمنا ایکسپریس وے پرایک گہرے نالے میں گرنے سے 29 افراد کی موت ہوگئی۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار کا کہنا ہے کہ لکھنؤ سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس جمنا ایکسپریس وے پر نالے میں گر گئی. انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ابھی تک 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔حادثہ کا شکار بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس