Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین کے اسنائپروں کی براہ راست کارروائی، اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

عزالدین قسام بریگيڈ کے اسنائپروں نے صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹوں کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے کہا ہے کہ اس بریگيڈ کے مجاہدین نے مرکزی غزہ میں المغراقہ علاقے میں ایف سولہ میزائلوں کے ذریعے صیہونی حکومت کے فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے-

صیہونی حکومت کے ایک فوجی افسر کو بھی شمالی غزہ کے بیت حانون میں القسام کے اسنائپروں نے نشانہ بنایا اور اسے ہلاک کردیا-

گذشتہ رات رفح میں اسرائيل کے جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ اور متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں بھی حملہ کرکے کم از کم دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-

قابض اسرائیلی حکومت کی فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع  سبسطیہ کے قدیم علاقے پر بھی حملہ کیا۔

النصیرات کیمپ کے شمال مشرق میں بھی الدعوہ کے علاقے میں ایک مکان پر قابض فوج کے جنگی طیاروں کے حملے میں یہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ٹیگس