Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے کیا طاقت کا مظاہرہ، صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کاتیوشا راکٹوں کی بارش

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر دسیوں راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے جولان کی بلندیوں پر واقع صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو دسیوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایاہے-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے یہ کارروائی غزہ میں فلسطین کے بہادر عوام کی حمایت اور ان کے خلاف جارح اسرائیل کے وحشیانہ حملوں، خاص طور پر السریر شاہراہ پر واقع دیہی علاقوں پر بزدل صیہونی فوج کے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے جبل الشیخ کی طرف کم از کم تیس راکٹ داغے گئے ہیں۔

ٹیگس