Apr ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • اگر اسرائیل نے غلطی کی تو رفح اور مغربی کنارے کو صیہونیوں کا قبرستان بنا دیں گے: فلسطینی گروہوں کا انتباہ

فلسطینی گروہوں نے ایک بیان میں رفح شہر پر زمینی حملے کے تباہ کن نتائج اور انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان گروہوں نے عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے آزاد ممالک اور اقوام کے نام ایک پیغام میں، غزہ کا محاصرہ توڑنے کی ضرورت کی یاد دہانی کرائی اور مغربی کنارے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کی طرف سے حملے کی دھمکی کے خلاف جارحانہ انداز میں اٹھ کھڑے ہوں اور رفح شہر اور مغربی کنارے کو صیہونی حکومت کے نام نہاد آباد کاروں اور فوجیوں کے لیے جہنم میں تبدیل کردیں-

فلسطینی گروہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ رفح پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اور اسرائیلی فوجیوں کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیگس