کنٹرول لائن پر فائرنگ 3 ہلاک و زخمی
ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع پونچھ میں دس روز پہلے پیدا ہوا وہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔
حکام نے آج پیر کے روزکہا کہ کراس کنٹرول لائن فائرنگ کا یہ واقعہ پونچھ ضلع کے شہپور علاقے میں پیش آیا تھا اور اس میں زخمی ہوا نو زائدہ بچہ گذشتہ شب جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ بچہ اپنی ماں کے ہمراہ اتوار کو کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روزہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ کے شاہ پور اور ساوجیاں سیکٹروں میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 10ماہ کے بچے سمیت 3افراد زخمی ہوئے تھے۔
لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔