Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں  تصادم ایک فوجی اہلکار ہلاک

کشمیر کے شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے ماین ہونے والی جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کل رات سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے جس میں اب تک ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے

اسی درمیان کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہاں تین عسکریت پسند تھے جن میں سے ایک کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ حالانہ اس بات کی کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب کشمیر میں 25000 اضافی فوجی اہلکاروں کو بھیجے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس سے پہلے نریندر مودی حکومت نے وادی میں 100 کمپنیوں کو بھیجنے کی بات کہی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں سی آر پی ایف کی 281 کمپنیاں جموں و کشمیر پہنچ چکی ہیں۔

ٹیگس