انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام ہندوستان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
اپوزیشن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام کو ہندوستان کی شبیہ خراب کئے جانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیشن کے دفتر کی دوسری رپورٹ میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کا ذکر کیے جانے کا سنگین مسئلہ جمعرات کو لوک سبھا میں اٹھا اور اپوزیشن نے رپورٹ کے ذریعے پوری دنیا میں ہندوستان کی ساکھ خراب کیے جانے کی کوششوں پر پابندی لگانے کے لیے حکومت سے سفارتی پہل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیشن دفتر کی گذشتہ 14 جون کو شائع ہونے والی پہلی رپورٹ میں ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔