Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں کشیدگی برقرار، موبائل اورانٹرنیٹ معطل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں کشیدگی برقرارہے اور موبائل اورانٹرنیٹ خدمات معطل ہے اور کسی بھی وقت کرفیو نافذ ہوسکتا ہے ۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں موبائل فون کی خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اپنے گاہکوں کو اطلاع دی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات حالانکہ ابھی تک کام کررہی ہیں۔

سری نگر سمیت وادی کشمیرمیں ہندوستان سنچارنگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل) اور دیگرنجی کمپنیوں کے موبائل انٹرنیٹ خدمات اتوارکی رات معطل کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر یہ اقدام کئے گئے ہیں۔  موبائل فون خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اپنے گاہکوں کو اطلاع دی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات حالانکہ ابھی تک کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پورے کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیگس