Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • دفعہ تین سو ستر ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں چلینج کردیا گیا ہے ۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے ایک وکیل منوہر لال شرما نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کردی ہے ۔ منوہر لال شرما نے اپنی عرضی میں آئین کی دفعہ تین سو ستر منسوخ کرنے کے صدارتی فرمان کو آئین کی بنیادی روح کے منافی قرار دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ تین سو ستر ہٹانے کے لئے حکومت کی جانب سے آئین میں کئی گئی ترمیم غیر آئینی ہے ۔عرضی گذار نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے درخواست کی ہے کہ دفعہ تین سو ستر ختم کرنے کے صدارتی فرمان اور پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے بل کو منسوخ کیا جائے ۔یاد رہے کہ آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے بل پر ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی ریاست کا درجہ ختم ہوگیا ہے

ٹیگس