Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال پر جینوسائڈ واچ کی تشویش

جینوسائڈ واچ نے کشمیر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے ہندوستان کو کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں ہندوتوا پالیسی پرعمل پیرا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، وادی میں کئی لاکھ ہندوستانی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریتی ریاست پر اقلیتی ہندو فوج کی حکمرانی ہے، ایسے میں کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔

جینوسائڈ واچ نے کشمیر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رہنما کشمیر کے آخری حل کی باتیں کررہے ہیں جو قتل عام کی تیاری کا اشارہ ہے۔

جینوسائڈ واچ نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تشدد اور جبری قید کا سلسلہ جاری ہے، مسلمان رہنماؤں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مواصلاتی نظام معطل ہے جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت اور میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے 5 سال پہلے اقتدار میں آ کر ہندوؤں کو دوبارہ مضبوط کیا، جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد، شرپسند، علیحدگی پسند اور جرائم پیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگس