Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی اپوزیشن کا کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

ہندوستانی حزب اختلاف کی جماعتوں نے گرفتار کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

درالحکومت نئی دہلی میں کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیے ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ  مودی حکومت کشمیر میں جمہوریت کو نابود کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ 
حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کو فی الفور رہا کردے۔
محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ دونوں، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی رہے ہیں اور حکومت ہندوستان نے وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرتے وقت دونوں کو نظر بند کردیا تھا۔ 
حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر وادی میں شدید غم  و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 
ہندوستانی سیکورٹی فورس نے پچھلے دس روز کے دوران چار ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ وادی میں تعلیمی ادارے نیز فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ 

ٹیگس