کشمیر کی صورتحال پر ایمنسٹی کی تشویش
Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں آزادی اظہار کو روکنا غیر قانونی ہےاورہندوستانی سرکار سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے۔
انسانی حقوق کی مبصر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آکر پٹیل نے کشمیر کے معاملے پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں۔ کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، غیر قانونی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیوں کی وجہ سے انفارمیشن بلیک ہول پیدا کر دیا گیا ہے۔