Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرے گا

ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔

ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ماضی میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی کسی پر حملہ نہیں کرے گا تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے وزارت خارجہ اور انڈین اسکول آف بزنس کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقدہ کانفرنس”انتشار کے ماحول میں معاشی ڈپلومیسی“سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان امن و محبت والا ملک ہے اور یہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان ہے، ہر کسی کو خوش رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی وسیع بنیادی پالیسی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

ٹیگس