Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ہیلی کاپٹر ہندوستانی میزائل سے تباہ ہوا: ایئرفورس

ایئرفورس کے چیف راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ سال27 فروری میں بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سری نگر کے بڈگام میں فضائیہ نے اپنے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو میزائل حملے میں مار گرایا تھا ۔

ہندوستان کے ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے ایئر فورس کی باگ ڈور سنبھالنے کے پانچ دن بعد سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایئر فورس کی جانب سے اپنے ہی میزائل سے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گرانا ایک بہت بڑی غلطی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی جانے والی کورٹ آف انکوائری نے ایک ہفتے پہلے ہی اپنی رپورٹ دے دی ہے۔

بھدوریا نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس ہیلی کاپٹر کو اسکواڈرن لیڈر سدھارتھ وششٹھ اڑا رہے تھے ۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ اسی دن پیش آیا تھا ، جس دن ونگ کمانڈر ابھینندن کے ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کے بعدوہ پاکستان میں اترے تھے ۔اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار چھ فوجی اہلکاروں اور ایک شہری کی موت ہوگئی تھی ۔

 

ٹیگس