ایران میں پاکستانی سفیر: دونوں ملکوں کے حکام مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں، تعلقات میں فروغ پر بھی زور
تہران میں متعین پاکستنان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران و پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے حکام مسلسل اور براہ راست ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: تہران میں پاکستانی سفیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں پاکستان نے ایران کی حمایت کی اور ہندوستان پاکستان کے درمیان جنگ کے درمیان ایران نے پاکستان کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا
ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان بارٹر ٹریڈنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے ایک قانونی فریم ورک قائم ہوا ہے جسے ایک اچھی پیشرفت قرار دیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بارٹر ٹریڈنگ کا موضوع ایسا ہے کہ جس سے دونوں ممالک کے درمیان مالی لین دین ختم ہو جائے گا اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست مال کا تبادلہ کریں گے
ایٹمی معاملے کے حوالے سے پاکستانی سفیر مدثر ٹیمو نے کہا کہ صدرپاکستان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اوردونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مختلف موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے اور پاکستانی بحریہ باقاعدگی سے ایرانی بندرگاہوں کا دورہ کرتی ہے۔