جرمن چانسلرکا دورہ ہندوستان
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
جرمن چانسلرانگلا مرکل کل دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں جہاں ان کا سرکاری سطح پراستقبال کیا گیا۔
جرمنی کی چانسلر انگلا مرکل آج ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔ دونوں ملکوں کے ما بین تعلقات کو مزید بہتر بنانے پردو طرفہ بات چیت ہوگی ۔
انگلا مرکل اپنے دورے میں ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند اور اس ملک کےسرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کےعلاوہ کئی لیڈروں سے بھی ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے موقع پر جرمنی اور ہندوستان کے درمیان تقریباً بیس معاہدے ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر انگلا مرکل دو روزہ دورے پر کل دہلی پہنچیں۔