کشمیر میں جھڑپیں ، دو افراد جاں بحق
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد مارے گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرکنٹرول کشمیر کے باندی پورہ میں یہ جھڑپیں پیر کو شروع ہوئی تھیں اور دو چھاپہ ماروں کے مارے جانے کے بعد ختم ہوگئیں۔
ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس کارروائی میں مارے گئے اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی ہے ۔
دوسری جانب منگل کو کشمیر میں ہڑتال کے سو دن پورے ہوگئے ہیں جبکہ جمو و کشمیر میں دفعہ تین سو ستّر ختم کئے جانے کے تقریبا تین مہینے بعد کشمیر میں ریلوے خدمات بھی بحال کردی گئی ہیں - ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ بارہ مولا اور سری نگر کے درمیان ریلوے خدمات بحال کردی گئی ہیں۔