Nov ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • مہاراشٹر کی سیاسی جنگ عدالت کے کٹہرے میں

مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان جاری ہے اور اس وقت سب کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرمیں سیاسی رسہ کشی کی طرف سے حکومت بنانےکولےکرسیاسی گھمسان جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح گورنربی ایس کوشیاری نے دیویندرفڑنویس کو وزیراعلیٰ اوراجیت پوار کو نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلا دیا ہے۔  حالانکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں اتوارکواس معاملے کی سماعت ہوئی، جس کے بعد مرکز سے حکومت سازی سے متعلق دستاویزطلب کئے گئے ہیں اوراب آج پیرکواس معاملے کی سماعت ہو رہی ہے۔ اس دوران خبر آرہی ہےکہ اجیت پوارکو25 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اجیت پوارخیمے کو14 وازرتیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی نے پہلے 14 وزارت کا آفرشیوسینا کوکیا تھا۔

اس سے قبل نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے چکےاجیت پواروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کرنے پہنچے۔ اس دوران بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اجیت پوارنےکہا ہے کہ این سی پی - بی جے پی مل کرمہاراشٹرکومستحکم حکومت دیں گے۔ اس سے قبل اجیت پوارٹوئٹرپرسرگرم ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس کی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اجیت پوارنے پہلے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ سمیت کئی سینئڑلیڈروں کو ٹوئٹ کرکے شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل  این سی پی کے لیڈرنواب ملک نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا تھاکہ ہمارے ساتھ 50 اراکین اسمبلی ہیں۔ انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ 4 اراکین اسمبلی کوبی جے پی نے کہیں رکھا ہے۔

ٹیگس