Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردی خطے اور امن و سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ

ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی کوعلاقہ میں امن اور سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جاپان کے وزیر خارجہ ٹی موتیگی اور وزیر دفاع کونوتارو کے ساتھ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطےمیں امن اور سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے دہشت گردی کے ڈھانچوں اور نیٹ ورک کو تہس نہس کرنے، انکی فنڈنگ پر پابندی لگانے اور دہشت گردوں کی سرحد پر دراندازی پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔

چاروں وزرا نے کہاکہ تمام مملک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ انکی زمین کو دوسرے ممالک پر کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پاکستان میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹورک کی طرف سے علاقائی سیکورٹی کو خطرے کا ذکر کیا اور پاکستان سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے اطلاعات اور خفیہ معلومات کو شیئر کرکے مضبوط بین الاقوامی شراکت بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

ٹیگس