Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • حکومت ہندوستان کا کشمیر سے سات ہزار فوجیوں کو باہر نکالنے کا فیصلہ

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے کشمیر سے تقریبا سات ہزار فوجی باہر نکالنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کو ان سات ہزار فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود اپنی بیرکوں میں واپس چلے جائیں۔
رواں مہینے کے آغاز میں بھی ہندوستان کی وزارت داخلہ نے کشمیر سے تقریبا دوہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم جاری کیا تھا۔
ہندوستان نے کشمیر میں بڑی تعداد میں اپنے فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ گذشتہ تیس برسوں میں اس علاقے کے دسیوں ہزار افراد قتل ہوچکے ہیں۔
کشمیر کے عوام ، کشمیر میں ریفرینڈم کرانے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چارٹر پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم حکومت ہندوستان، اس اقدام کی ہمیشہ مخالفت کرتی رہی ہے۔

ٹیگس