Jan ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • رائے سینا کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل 14 جنوری کو شروع ہونے والی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی شریک تھے۔

اس تین روزہ کانفرنس میں سات ممالک کے سابق سربراہ مملکت اور بارہ ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سو ممالک سے سات سو سے زائد سفارتی شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچے ہیں۔عالمگیریت، آب و ہوا کی تبدیلی، دہشتگردی اور جدید دنیا میں ٹیکنالوجی کے کردار جیسے موضوعات پر کانفرنس کے شرکا اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

رائے سینا کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس دو ہزار سولہ میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد سے ہر سال نئی دہلی کی میزبانی میں یہ کانفرنس منعقد ہوتی ہے۔

 

ٹیگس