Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں پولنگ شروع

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج ہفتے کی صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی جوشام چھ بجے تک جاری رہے گی ۔

دہلی کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر رنبیر سنگھ نے کہا کہ پولنگ غیر جانبدارانہ اور پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں دیگر ملازمین کو تعینات کئے جانے کے ساتھ ہی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ کے مطابق غیر جانبدارانہ پولنگ کے لئے 1000024 ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی انتظامات میں دہلی پولیس کے 38 ہزار 874 اور ہوم گارڈ کے 19 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں نیم سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ کل ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 رائے دہندگان ہیں جن میں سے 132 رائے داہند گان 100 یا اس سے زائد عمر کے ہیں ۔

کل رائے دہندگان میں مردوں کی تعداد 81 لاکھ پانچ ہزار 236 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 66 لاکھ 80 ہزار 277 ہیں ۔ ٹرانسجنڈر رائے دہندگان 869 ہیں ۔ سبھی رائے دہندگان کو ووٹر شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔

 

ٹیگس