پاک و ہند کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 6 ہلاک و زخمی
Feb ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہپور اور کرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔