Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے شیئر بازار میں گراوٹ

ہندوستان کے شیئر بازار میں زبردست گراوٹ آئی ہے جس کو اسٹاک مارکٹ کے سونامی کا نام دیا جارہا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رسا‎ں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پیر کو ممبئی کی اسٹاک مارکٹ میں بی سی ای کے سینسیکس میں 2200 پوائنٹ اور نیشنل ایکسچینج کے نفٹی میں تقریبا 600 پوائنٹ کی گراؤٹ آئی ہے۔

ہندوستان کے شیئر بازار میں اس تباہ کن گراوٹ کو یس بینک کے بحران کے علاوہ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی کمی نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پیر کو دو پہر ایک بجے تک سینسیکس میں 2203.83 پوائنٹ کی گراوٹ سے سینسیکس 36000 پوائنٹ سے نیچے آگیا۔

اسی کے ساتھ نفٹی میں بھی زبردست گراؤٹ کے ساتھ صرف فروخت کا رجحان رہا اور اس میں 586.75 پوائنٹ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔

ٹیگس